ا نعامات کا لا لچ دیکر جعلی انرجی سیور، سمیں، مو با ئل فون مفت دیکرشہریوں سے لا کھوں روپے لوٹنے والے گروہ کا انکشاف

اتوار 25 فروری 2018 15:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) ا بد نام زما نہ ایم این ایم کمپنی طرز پر ا نعامات کا لا لچ دیکر مختلف برانڈکے جعلی انرجی سیور سیلولر کمپنی کی سمیں مو با ئل فون سیٹ مفت دیکر معصوم شہریوں سے لا کھوں روپے والے گروہ کا انکشاف متعدد درخواستیں دینے کے باوجود پو لیس خا مو تما شا ئی بن گئی تفصیل کے مطا بق تھا نہ پیپلز کا لونی کے علاقہ اسٹیشن چوک میں راجو کارپوریشن کے نام سے مختلف انعامات دینے کا لا لچ دیکر مختلف برانڈکے جعلی انرجی سیور سیلولر کمپنی کی سمیں مو با ئل فون سیٹ مفت دیکر معصوم شہریوں سے لا کھوں روپے لو ٹے جا نے جا رہے ہیں متعدد درخواستیں دینے کے با وجود پو لیس کسی بھی کاروا ئی کر نے سے گریزاں اہل علاقہ کے مطا بق معصوم لوگ لو ٹنے کے بعد جب پو لیس چوکی طارق آباد میں رپورٹ درج کروا تے ہیں تو پو لیس کسی قسم کی کاروا ئی نہیں کر تی الٹا لو ٹنے والے شہریوں کو ڈرا دھمکا کر وا پس کر دتی ہے گز شتہ روز بھی لوٹنے والے شہریوں دکان کے سا منے احتجاج کر تے ہو ئے آر پی او فیصل آباد سے مطا لبہ کیا کہ ایسے مکار جانرو نما انسانوں کے خلاف فوری کاروا ئی کی جا ئے تا کہ مزید سا دہ لوح افراد انکے جھا نسے میں نہ آ سکیں۔