میئر کراچی نے متحدہ کی چپقلش جلد ختم ہونے کی نوید سنادی

تنظیمی مسئلے کے حل کیلئے کارڈیو سرجن کی خدمات حاصل کر لیں ، سٹنٹ ڈالتے ہی مسئلہ حل ہوجائے گا، بلدیاتی نمائندے محدود وسائل اور اختیارات کے ساتھ عوام کی خدمت کیلئے کوشیاں ہیں،وسیم اختر کا تقریب سے خطاب

اتوار 25 فروری 2018 15:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) میئر کراچی نے ایم کیو ایم پاکستان میں پیدا ہونے والی چپقلش جلد ختم ہونے کی نوید سنا تے ہوئے کہا ہے کہ کارڈیو سرجن کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں ، سٹنٹ ڈالتے ہی مسلہ حل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مئیر کراچی پارٹی کے معاملات میں بہتری کیلے پرامید ہیں، انہوں ںے ایم کیو ایم پاکستان میں پیدا ہونے والی چقلش جلد ختم ہونے کا عندیہ دے دیا ہے اور کہا ہے کہ تنظیم میں پیدا ہونے والی خرابی کا حل ڈھونڈ نکالا ہے، مسلہ حل کرنے کیلئے کاڈیو کے ماہر سرجن کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

سٹنٹ ڈالتے ہی مسلہ حل ہو جائے گا۔ ضلع وسطی کے علاقے بفرزون میں سڑک کے ترقیاتی کام کے افتتاح کے موقع پر میئر کراچی نے شہر بھر میں ترقیاتی کام شروع کرنے کی بھی نوید سنائی۔میئر کراچی نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے محدود وسائل اور اختیارات کے ساتھ عوام کی خدمت کیلئے کوشیاں ہیں۔ واٹر بورڈ سمیت سندھ حکومت ماتحت اداروں کو بھی عوامی مشکلات کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں ۔

متعلقہ عنوان :