Live Updates

دھرنا گروپ نے عوام کی ترقی میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا, شہباز شریف

تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں بدترین کارکردگی دکھائی،(ن) لیگ نے عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ، عوام منفی سیاست کے علمبرداروں کو ووٹ نہیں دیں گی,وزیر اعلیٰ پنجاب کا بیان

اتوار 25 فروری 2018 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں، عوام منفی سیاست کے علمبرداروں کو ووٹ نہیں دیں گے، تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں بدترین کارکردگی دکھائی، دھرنا گروپ نے عوام کی ترقی میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ (ن) لیگ نے عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ قائم کیے، جھوٹ بولنے والوں کے اصل چہرے عوام کے سامنے آچکے ہیں، نیازی صاحب جھوٹوں کے کپتان بن چکے ہیں، عوام منفی سیاست کے علمبرداروں کو ووٹ نہیں دیں گے، نیازی صاحب نے جھوٹ بولنے اور یوٹرن کے عالمی ریکارڈ بنائے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں بدترین کارکردگی دکھائی ، دھرنا گروپ نے عوام کی ترقی میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات