آشیانہ اسکیم کا ٹھیکیدار شاہد شفیق ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

عدالت کی ملزم کو(آج) احتساب عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت

اتوار 25 فروری 2018 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ نے آشیانہ ہا ئو سنگ اسکیم کرپشن میں ملوث ٹھیکیدار شاہد شفیق کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو نیب لاہور کی جانب سے آشیانہ کرپشن اسکینڈل میں گرفتار نجی کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ جواد علی نقوی کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم شاہد شفیق کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ عدالت نے ملزم کو(آج) 26 فروری کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ملزم شاہد شفیق کو ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :