ایم کیو ایم پاکستان لاہور دفتر میں ڈکیتی کے بعد نامعلوم افراد نے تالے لگادیے

فاروق ستار کی تالہ لگائے جانے کی مذمت ،مقامی رہنما ئو ں نے دفتر پر قبضے کی کوشش کرنے کی درخواست متعلقہ تھانے میںجمع کرادی

اتوار 25 فروری 2018 15:10

ایم کیو ایم پاکستان لاہور دفتر میں ڈکیتی کے بعد نامعلوم افراد نے تالے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) لاہور میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے دفتر میں مبینہ طور پر ڈکیتی کے بعد نامعلوم افراد نے تالے لگا دیے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی کے سربراہ فاروق ستار نے دفتر میں تالہ لگائے جانے کی شدید مذمت کی جب کہ مقامی رہنما ئو ں نے متعلقہ تھانے میں دفتر پر قبضے کی کوشش کرنے کی درخواست بھی جمع کرادی۔ رکن رابطہ کمیٹی وسیم کھوکھر کے مطابق مرکزی رہنما ئو ں کی ہدایت پر پولیس کو پنجاب آفس میں نامعلوم افراد کی جانب سے تالے لگانے کی اطلاع کردی گئی ہے اور پولیس کی موجودگی میں تالے توڑ دیے گئے۔دفتر میں موجود سامان، ایل ای ڈی،کمپیوٹرز اور اہم دستاویزات غائب ہیں۔