سری دیوی ورسٹائل اداکارہ تھیں، معروف اداکارہ نے یادگارکرداروں کی صورت میں فن کا لوہا منوایا

وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا بالی ووڈ اداکارہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اتوار 25 فروری 2018 15:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سری دیوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری دیوی ورسٹائل اداکارہ تھیں،معروف اداکارہ نے یادگارکرداروں کی صورت میں فن کالوہامنوایا۔

(جاری ہے)

اتوار کو مریم اورنگزیب نے ہندوستان کی معروف اداکارہ سری دیوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سری دیوی ورسٹائل اداکارہ تھیں۔انہوں نے خوبصورت کردار نبھائے سری دیوی نے یادگار کرداروں کی صورت میں فن کا لوہا منوایا ، سری دیوی کے انتقال پر پوری دنیا میں موجود مداحوں کو افسوس ہے بھارتی میڈیا کے مطابق سری دیوی کی عمر 54برس تھی ، سری دیوی کو 5بار '' فلم فیئر" ایوارڈ اور 2013میں بھارت کے چوتھے بڑے ایوارڈ "پدم شری"سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :