چینی صدر کا آئین کے کردار اور اہمیت پر زور

کوئی بھی ادارہ یا شخص آئین یا قوانین سے تجاوز نہیں کر سکتا ، آئین کو معیشت کی بنیاد سے ہم آہنگ ہونا چا ہیے ، آئین سازی اور اس پر عمل درآمد ملکی مضبوطی،قوم کی سر بلندی،سماج کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے لازم ہے چینی صدر شی جن پنگ کا ملک میں قانون کی حکمرانی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب

اتوار 25 فروری 2018 15:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) چینی صدر شی جن پنگ نے آئین کے نفاذ کے معیار کو نئی بلندی تک لانے پر زور دییئ ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ادارہ یا شخص آئین یا قوانین سے تجاوز نہیں کر سکتا ہے، آئین کو معیشت کی بنیاد سے ہم آہنگ ہونا چاہیئے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے چین کے آئین اور ملک میں قانونی حکمرانی کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر انہوں نے آئین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے آئین کے نفاذ کے معیار کو نئی بلندی تک لانے پر زور دیا۔ شی نے اس بات پر زور دیا کہ آئین سازی اور اس پر عمل درآمد ملک کی مضبوطی،قوم کی سر بلندی،سماج کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے لازم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئین پر عمل درآمد کے دوران چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کو یقینی بنانا چاہیئے۔

شی نے واضح کیا کہ کوئی بھی ادارہ یا شخص آئین یا قوانین سے تجاوز نہیں کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئین کو معیشت کی بنیاد سے ہم آہنگ ہونا چاہیئے۔اس موقع پر انہوں نے آئین اور قوانین کے حوالے سے تعلیم کی فراہمی پر بھی زور دیا تاکہ آئین پر عمل پیرا ہونے کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔