خواجہ سعد رفیق نے فواد چوہدری کو جھوٹے الزامات پر پانچ ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دی

فواد چوہدری اس ہرزہ سرائی پر قوم کے سامنے غیر مشروط معافی مانگے اگر چودہ دن میں معافی نہ مانگی گئی تو قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں،وفاقی وزیر ریلوے

اتوار 25 فروری 2018 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) وفاقی وزیر ریلو ے خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کے تر جمان فواد چوہدری کو جھوٹے الزامات لگانے پر پانچ ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دی‘فواد چوہدری اس ہرزہ سرائی پر قوم کے سامنے غیر مشروط معافی مانگے اگر چودہ دن میں معافی نہ مانگی گئی تو وزیر ریلوے قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ پاکستان ہر شخص کو اپنی عزت اور ساکھ کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے کسی شخص کو حق نہیں کہ قانونی وجہ کے بغیر کسی کے بارے ہتک آمیز بیانات دے‘ خواجہ سعد رفیق عوام کے ووٹوں کی طاقت سے پارلیمان کے رکن بنے جنہوں نے خسارے کا شکار دم توڑتے قومی ادارے کو بحالی، ترقی اور جدت دی، پروپیگنڈا کا مقصد الیکشن سے قبل وزیر ریلوے کی شہرت کو نقصان پہنچاناان کے سرکاری کام میں خلل ڈالنا اور قومی ذمے داریوں کی بجا آوری پر اثرانداز ہوناہے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری اس ہرزہ سرائی پر قوم کے سامنے غیر مشروط معافی مانگے اگر چودہ دن میں معافی نہ مانگی گئی تو وزیر ریلوے قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیںوفاقی وزیر ریلویز اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے فواد چودھری سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کو ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نجیب فیصل چودھری کے ذریعے پیراگون سٹی کا مالک قرار دینے، بھائی کو آشیانہ اقبال کا چودہ ارب کا ٹھیکہ دلوانے اور کرپشن کے جھوٹے، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات پر لیگل نوٹس بھجوایا۔