سیاسی مسائل کے باوجود حکومت کی کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑا، صدر مملکت

سیاسی انتشار ملک کے تجارتی ماحول پر اثر انداز نہیں ہوگا، سیاسی بے چینی جلد ختم ہوجائیگی ، سی پیک کے تحت اقتصادی زونز قائم کرنی کی منصوبہ بندی جاری ہے، گزشتہ چند برس میں ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی گئی ہے صدر مملکت ممنون حسین کی کراچی کی تاجر برادری سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 25 فروری 2018 15:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کے باوجود حکومت کی کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑا، سیاسی انتشار ملک کے تجارتی ماحول پر اثر انداز نہیں ہوگا، سیاسی بے چینی جلد ختم ہوجائیگی ، سی پیک کے تحت اقتصادی زونز قائم کرنی کی منصوبہ بندی جاری ہے، گزشتہ چند برس میں ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

اتوار کو صدر ممنون حسین سے کراچی کی تاجر برادری کی نمایاں شخصیات نے ملاقات کی صدرممنون حسین نے کہا کہ مسائل کے باوجود حکومت کی کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑا، پاکستان کی موجودہ اقتصادی ٹیم بہت تجربہ کار اور لائق ہے، موجودہ اقتصادی ٹیم کی کارکردگی شاندار ہے، سیاسی انتشار ملک کے تجارتی ماحول پر اثر انداز نہیں ہوگا، سیاسی بے چینی جلد ختم ہوجائیگی، کراچی کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے سندھ، کراچی کیلئے سیاسی مفادات سے بالا تر ہوکر کام کرنی کی ضرورت ہے کراچی کی کاروباری برادری کے مسائل جلد حل کیے جائینگے، کراچی چلے تو پاکستان بھی چلے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت اقتصادی زونز قائم کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے، گزشتہ چند برسوں میں ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معروف کاروباری شخصیت اشتیاق بیگ نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے، گزشتہ چار برس میں قومی معیشت بہتر ہوئی، افراط زر میں نمایاں کمی آئی وفاقی حکومت کراچی کیلئے بہترین ترقیاتی منصوبے بنائے۔