بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کشمیری تاجروں کو کاروبار بند کرکے علاقے سے نکل جانے کا حکم

اتوار 25 فروری 2018 14:50

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے شہر مسوری میں مقامی تاجروں نے کشمیری تاجروں کواپنا کاروبار بند کرکے ریاست سے نکل جانے کے لیے کہاہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقامی تاجروں کی ایسوسی ایشن نے کشمیریوں کو کوئی تحریری نوٹس نہیں دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق ایسوسی ایشن کے صدر رجٹ اگروال نے کہاکہ مقامی تاجر چاہتے ہیں کہ کشمیری تاجر علاقے سے نکل جائیں۔ کشمیری تاجر مسوری میں بی جے پی کے رکن اسمبلی گنیش جوشی سے بھی ملے ان سے مدد کی اپیل کی ہے۔ کشمیری تاجروں نے علاقے میں زیادہ تر دکانیں گیارہ ماہ کے لیے کرایہ پر لی ہیں جس کی مدت 28فروری کو ختم ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :