مقبوضہ کشمیر ، کٹھوعہ میں کم سن بچی کی بے حرمتی اور قتل کے خلاف سرینگر میں ایم بی بی ایس طلباء کا احتجاجی مارچ

اتوار 25 فروری 2018 14:50

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے علاقے بمنہ میں واقع جہلم ویلی میڈیکل کالج کے طلباء نے ضلع کٹھوعہ کے علاقے ہیرا نگر میں کم سن بچی آصفہ کی بے حرمتی اور قتل کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینکڑوں طلباء نے احتجاجی مارچ میں شرکت کرتے ہوئے اس گھنائو نے جرم میں ملوث مجرموں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مقتول کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ مارچ میں بڑی تعداد میںخواتین طلباء نے بھی شرکت کی ۔ انہونے کہا کہ یہ ایک سنگین جرم ہے اور مجرموں کوسزائے موت دی جانی چاہیے۔ انہوںنے مجرموں کو بچانے کے لیے اس کے حق میں ریلی نکالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ اس کیس کو کسی دبائو میں آئے بغیر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :