وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیرمیں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات پرکام کررہی ہیں‘راجہ مقصود احمد خان

اتوار 25 فروری 2018 14:40

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) سابق ممبرآزادجموںوکشمیرقانون سازاسمبلی وضلعی صدرمسلم لیگ ن راجہ مقصود احمدخان نے کہاہے کہ وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیرمیں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات پرکام کررہی ہیں۔لوگوں نے گذشتہ الیکشن میںجس اعتماد کااظہارمسلم لیگ ن پرکیا مسلم لیگ ن اس سے بڑھ کرعوامی فلاح وبہبود کے کام کررہی ہے۔

وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان تعمیروترقی کے ہیروہیںجو عوامی فلاح وبہبود کے لیے ہروقت کوشاں رہتے ہیں۔تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے پاس تعمیروترقی کاکوئی ایجنڈانہیں ہے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے مسلم لیگ ن کے عہدیداران وکارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

راجہ مقصود احمدخان نے کہاکہ پاکستان اور آزادکشمیرمیںتعمیروترقی صرف اور صرف مسلم لیگ ن کے دور میں ہوئی ہے ۔

میاں محمدنوازشریف جب بھی وزیراعظم بنے آزادکشمیرکووافرترقیاتی فنڈز دیئے اسی لیے آزادکشمیرکے عوام نے مسلم لیگ ن کوبھاری مینڈیٹ سے نوازاہے۔ تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی کے پاس کوئی تعمیروترقی کاایجنڈا نہیں ہے اور نہ ہی کوئی نظریہ ہے۔اچھل کود کی سیاست سے انھیں کچھ بھی ملنے والانہیں ہے۔ پاکستان میں جب بھی الیکشن ہوئے تودوتہائی اکثریت سے مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی اوردوبارہ حکومت بناکرعوامی خدمت کے ایجنڈے کوجاری وساری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :