بھارتی افواج انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاںکررہی ہے ‘سردار فاروق سکندر

عالمی ادارے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کے نہتے اورمعصوم شہریوںپرہیوی مشین گنوںسے کی جانے والی گولہ باری کانوٹس لیں‘وزیر مال

اتوار 25 فروری 2018 14:40

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے کہاہے کہ بھارتی افواج انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاںکررہی ہے عالمی ادارے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کے نہتے اورمعصوم شہریوںپرہیوی مشین گنوںسے کی جانے والی گولہ باری کانوٹس لیںگزشتہ روزبھی بھارتی افواج کی طرف سے معصوم شہریوںپرکی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میںمحمد فاروق ولدعلی اکبرساکن موہڑہ گھمب شہیدہواجبکہ متعددزخمی بھی ہوئے ہیںبھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیرکے اندراورلائن آف کنٹرول پرعملا جنگ شروع کررکھی ہے بھارت کی طرف سے آئے روزکی جانے والی فائرنگ کے نتیجہ میںجہاں معصوم شہری شہیدہورہے ہیںوہیںپرلوگوںکی املاک کوبھی شدیدنقصان پہنچ رہاہے مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی افواج آئے روزسنائپرگنوںکااستعمال بھی کررہی ہے مقبوضہ کشمیرمیںقتل وغارت مودی سرکارکی مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی کرتاہے بھارتی جارحیت کشمیریوںکے حوصلے پست نہیںکرسکتی کشمیری اپنے حق خودارادیت کی جنگ لڑرہے ہیںآزادی کشمیریوںکابنیادی حق ہے اوراس حق سے دنیاکی کوئی طاقت انہیںمحروم نہیںرکھ سکتی بھارتی افواج کنٹرول لائن پربسنے والے نہتے اورمعصوم شہریوںکوسنائپرگنوںسے نشانہ بناکرظلم کی بدترین مثالیںقائم کررہی ہے لیکن بھارت یادرکھے کہ کشمیریوںڈرنے والے نہیںاپنے بنیادی حق کی خاطرنسل درنسل چلنے والے تحریک آزادی کشمیراپنے منطقی انجام کوپہنچنے والی ہے کشمیریوںکالہوضرور رنگ لائے گااورمقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا- ان خیالات کااظہارانہوںنے بھارتی افواج کی جانب سے سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کشمیریوںکے خون کے ایک ایک قطرے کاحساب لیاجائے گاکشمیریوںکاخون رائیگاںنہیںجائے گاآزادی کشمیریوںکابنیادی حق ہے اوریہ حق انہیںضرور ملے گاتحریک آزادی کشمیراپنے منطقی انجام کوپہنچنے والی ہے مقبوضہ کشمیرپاکستان کاحصہ تھاہے اوررہے گابھارتی فوج کی طرف سے ہیوی اورجدیدترین مشین گنوںسے نہتے اورمعصوم شہریوںپرگولہ باری اور سنائپرگن سے ٹارگٹ کرناعالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے عالمی ادارے بھارتی جارحیت کانوٹس لیں بھارت مقبوضہ کشمیرمیںجاری کشمیریوںکی لازوال جدوجہدکوداغدارکرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوںپراترآیاہے اورکنٹرول لائن کومصروف رکھتے ہوئے عالمی برادری کی توجہ جدوجہدآزادی سے ہٹاناچاہتاہے انہوںنے کہاکہ بھارت بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاںکرتے ہوئے کشمیریوںپرظلم وبربریت ڈھارہاہے آزادی کی جدوجہدکرنے والے پرامن اورنہتے کشمیریوںپرجدیدترین اورہیوی مشینری کااستعمال کرکے قتل وغارت کررہاہے لیکن بھارت یادرکھے کہ اسے خون کے ہرایک قطرے کاحساب دینا پڑے گاکشمیریوںکی تحریک ضرورکامیابی سے ہمکنارہوگی اورانہیںان کاپیدائشی حق آزادی ضرور ملے گاانہوںنے کہاکہ بھارت اس وقت بوکھلاہٹ کاشکارہوچکاہے کیونکہ اس وقت مقبوضہ کشمیرکے اندرہرکشمیری پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے پاکستانی پرچم بلندکئے ہوئے ہیںکشمیریوںکوپاکستان سے کوئی بھی جدانہیںکرسکتااورانشاء اللہ وہ جلدآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنیںگے انہوںنے کہاکہ عالمی برادری بھارتی جارحیت کانوٹس لے اورکشمیریوںکوان کاحق خودارادیت دلوانے میںاپناکرداراداکرے بھارت کومقبوضہ کشمیرکے اندراپنی واضح شکست نظرآرہی ہے اسی لیے وہ لائن آف کنٹرول پربسنے والے نہتے شہریوںپربزدلانہ کاروائیاںکرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کررہاہے انہوںنے کہاکہ عالمی برادری بھارت کی اس بزدلانہ حرکت پرمجرمانہ خاموشی کوختم کرتے ہوئے سخت ایکشن لے اورکشمیریوںکوان کاجائزحق حق خوداردیت دلوانے میںاپناکرداراداکرے دنیاکاایساکونساقانون ہے جوسول آبادی کونشانہ بنانے کی اجازت دیتاہے بھارت کی اسی ظلم اوربربریت سے بے گناہ اورنہتے کشمیری اپنی جانوںسے ہاتھ دھورہے ہیںکشمیری عالمی طورپرمنظورشدہ اپنے حق کے لیے جدوجہدمیںمصروف عمل ہیںاوران کی تحریک لازوال قربانیوںسے بھری پڑی ہے کشمیری اپنی آزادی پرکسی بھی قسم کاسمجھوتہ نہیںکرینگے اوربھارت سے آزادی تک اپنی جدوجہدکوجاری رکھیںگے شہداء کی قربانیاںضرور رنگ لائیںگی اورانشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد مقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔

متعلقہ عنوان :