ساہیوال‘ ٹریفک حادثات کے دوران کمسن بچی سمیت تین جاںبحق ‘12 شدید زخمی‘ چار کی حالت نازک

اتوار 25 فروری 2018 14:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) یہاں نواح میں ٹریفک حادثات کے دوران کمسن بچی سمیت تین جاںبحق بارہ شدید زخمی چار کی حالت نازک ہے ۔ساہیوال عارفوالہ روڈ پر کمیر کے قریب مو ٹر سائیکل اور ٹریکٹر میں ٹکر کے نتیجہ میں ماں کی گود سے گر کر 2.1/2سالہ بچی کنیز فاطمہ جاں بحق،باپ محمد رمضان اور ماں سکینہ شدید زخمی ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ساہیوال عارفوالہ روڈ پر پل سکھ بیاس 120/9.Lپر دو مو ٹرسائیکلوں کی ٹکر کے نتیجہ میں عارفوالہ کے بیوپاری محمد منشاء کا بیٹا سہیل احمد 40سالہ اور اس کا باپ محمد طفیل اور 16سالہ قمر سلیم شدید زخمی ہو گئے ۔ساہیوال محمد پور روڈ پر بر ساتی پل پر مو ٹر سائیکل اور مو ٹرسائیکل رکشہ میں تصادم کے نتیجہ میں چیچہ وطنی کا 18سالہ بشارت ،محمدپور کا کاشف28سالہ ،منیر احمد 19سالہ ،محلہ نور پارک کاریاض 22سالہ اور سبحان 3.1/2،سالہ اور اس کا باپ سجاد احمد فتح شیر کالونی شدید زخمی ہو گئے ۔تمام زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر ایمرجنسی پہنچنے سے قبل ہی منیر احمد 19سالہ طالب علم دم توڑ گیا جبکہ نیورو سرجری وارڈ میں چار کی حالت نازک ہے ۔پولیس نے ٹریفک حادثات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :