سرگودھا‘ثانوی تعلیمی بورڈز کے سالانہ امتخانات یکم مارچ سے شروع ہو کر 13 مارچ تک جاری رہیں گے

اتوار 25 فروری 2018 14:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء)ثانوی تعلیمی بورڈز کے سالانہ امتخانات یکم مارچ سے شروع ہو کر 13 مارچ تک جاری رہیں گے جس کے لئے سرگودھا بورڈ نے تمام انتظامات مکمل کر کے چاروں اضلاع سرگودھا،خوشاب،بھکراور میانوالی میں 300 امتخانی سنٹرز قائم کر کے چیکنگ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

(جاری ہے)

اس امتخان میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زاہد طلباء و طالبات امیواران شرکت کر رہے ہیں۔ ان امتخابات کے سلسلہ میں دفعہ 144 کے تحت امتخانی مراکز کی ایک سو گز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ اور امتحان کے علاوہ غیر ضروری مواد مراکز میں لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔