سرگودھا کے مختلف واقعات میں کمسن بچی جاںبحق اور7 افراد شدت زخمی ہوگئے

اتوار 25 فروری 2018 14:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) سرگودھا کے مختلف واقعات میں کمسن بچی جاںبحق اور7 افراد شدت زخمی ہوگئے،جن میں نوجوان کا بازو کٹ گیا۔بتایا گیا ہے کہ قصبہ شاہ پور کے علاقہ ریاض الخطیب کالونی میں تین سالہ بچی ارم فاطمہ ابلتے دودھ میں کر بری طرح جھلسنے کے باعث دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

قصبہ جہان اباد کے نوجوان محمد خان کا زمیندار ڈیرہ پر چارہ بنانے ہوئے بازو مشین میں آ کر کٹ گیا۔خوشاب روڈ پر عاقل شاہ کے قریب موٹرسائیکلیں پھسلنے کے نتجہ میں 4افراد عاطف،زبیر،کاشف اور علی زخمی ہو گے۔ایک اور جگہ موٹرسائیکل سے گر کر حامد اور خاتون صفیہ بی بی شدید زخمی ہو گے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :