سرگودھا ‘انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (آج) طاہر القادری اور ان کے کارکنان کے خلاف مقدمہ کی سماعت کرے گی

اتوار 25 فروری 2018 14:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (آج) 26 فروری کو ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے کارکنان کے خلاف سرگودھا،خوشاب ،میانوالی کے تھانوں میں درج مقدمات اور کل 27 فروری کونواحی چک95 شمالی دربار پر 20 افراد کے قتل کے مقدمہ کی سماعت کرے گی۔

(جاری ہے)

ان میں گواہان کی شہادتیں قلمبند کی جائیں گئیں۔دونوں روز مقدمات کی سماعت کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔کل 27 فروری کوچک 95 شمالی کیدربار پر چار خواتین سمیت 20 افراد کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کو جیل سے سخت سکیورٹی میں لا کر عدالت پیش کیا جائے گا۔ ان مقدمات کے چشم دید گواہان کو شہادت کے لئے طلب کر لیا گیا ہی-

متعلقہ عنوان :