ْحکمرانوں نے نیب اختیارات کو محدود کرنیکی کوشش کی تو قوم بھرپو رمزاحمت کریگی‘ جمشید چیمہ

کرپشن کے الزام میں گرفتار شخص کیلئے ہڑتال نہ کرنے والے افسران کو قوم سلیوٹ کرتی ہے حکومت میں آکر صحتمندانہ سر گرمیوں کو فروغ دینگے‘کھیلوں کے میلے میں بطور مہمان خصوصی خطاب اور میڈیا سے گفتگو

اتوار 25 فروری 2018 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اگر حکمرانوں نے آرڈیننس کے ذریعے نیب کے اختیارات کو محدود کرنے کی کوشش کی تو پوری قوم اس کے خلاف بھرپو رمزاحمت کرے گی ،موجودہ حکمرانوںنے سارے نظام کو بھی کرپشن زدہ کر دیا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے ، قومی خزانہ لوٹنے کے الزام میں گرفتار شخص کیلئے ہڑتال نہ کرنے والے افسران کو قوم سلیوٹ کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شامکے بھٹیاں میں منعقدہ کھیلوں کے میلے میں بطور مہمان خصوصی خطاب اور بعد ازاںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔میلے میں نیزہ بازی اور کبڈی سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اور کامیاب کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا ۔

(جاری ہے)

جمشید اقبال چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اس طرح کی سر گرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اور اگر اللہ نے چاہا تو حکومت میں آنے کے بعد آئندہ یہ سر گرمیاں حکومتی سرپرستی میں انعقاد پذیر ہوں گی جس سے صحتمندانہ سر گرمیوں کو فروغ ملے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ حکمران پارلیمنٹ کے مقدس ہونے کے دعوے تو کرتے ہیں لیکن دو سری طرف سپریم کورٹ سے نا اہل قرار دئیے جانے والے شخص کو ریلیف دینے کیلئے قانون سازی کر کے اسے بے توقیر بھی کرتے ہیں ۔اب اطلاعات ہیں کہ حکمران نیب کے کردار کو آرڈیننس کے ذریعے محدود کرنے کیلئے مشاورت کر رہے ہیں ۔ تنبیہ کرتے ہیں کہ ایسے کسی بھی اقدام سے باز رہا جائے وگرنہ پی ٹی آئی پوری قوم کے ساتھ مل کر بھرپورمزاحمت کرے گی ۔

انہوںنے مزید کہا کہ احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد حکمرانوں کی کرپشن کی مزید داستانیں بھی قوم کے سامنے آئیں گی ۔ حکمران دوبارہ اقتدار میں آکر غریب کو چھت دینے کے وعدے کر رہے ہیںلیکن اس کا جواب تو دیں آشیانہ ہائوسنگ سکیم کے نام پر61000غریب افراد کی 60 ملین کی رقوم پراسس فیس کے نام پر ہڑپ کر لی گئی وہ کون واپس کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :