ْجماعت اسلامی کا حج قرعہ اندازی کے نتائج کے اعلان میں غیر معمولی تاخیر پر تشویش کا اظہار

حج سے اتنی مدت پہلے عازمین حج سے مکمل رقم کی وصولی بھی بلاجواز ہے ‘ نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ

اتوار 25 فروری 2018 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے حج قرعہ اندازی کے نتائج کے اعلان میں غیر معمولی تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگرچہ اس تاخیر کا ظاہری سبب عدالتی فیصلے ہیں لیکن اصلاً یہ تاخیر وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج پالیسی کے نقائص کی وجہ سے ہورہی ہے ، وزارت سرکاری و پرائیویٹ کوٹہ میں توازن قائم نہیں کر سکی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حج سے اتنی مدت پہلے عازمین حج سے مکمل رقم کی وصولی بھی بلاجواز ہے ۔ وزارت کو اس رقم میں سے صر ف دس فیصد کی فوری ضرورت ہے ، ہوائی ٹکٹ اور مکہ و مدینہ رہائش گاہوں و ٹرانسپور ٹ کی رقوم کی ضرورت حج آپریشن شروع ہونے سے پندرہ دن پہلے ہوسکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بنکوں میں اربوں روپے رکھ کر سود یا منافع حاصل کرنا حج کے تقدس کو متاثر کرتاہے ۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے وزارت مذہبی امور سے مطالبہ کیا کہ حج قرعہ اندازی کے نتائج کے اعلان میں موجود رکاوٹوں کے خاتمے کی طرف فوری توجہ کرے ۔

متعلقہ عنوان :