نام نہاد تبدیلی کے دعویدار بے نقاب ہوچکے ، عوام منفی سیاست کرنیوالوں کو آئندہ الیکشن میں مسترد کردینگے‘پرویز ملک

نام نہاد تبدیلی کے دعویدار اپنے صوبے میں ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہ کرنیوالے ترقی کے عمل سے خائف ہیں‘ خواجہ عمران نذیر

اتوار 25 فروری 2018 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ باشعور عوام نے ہمیشہ خدمت کرنے والوں کوآنکھوں پر بیٹھایا ہے، نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں، عوام منفی سیاست کرنے والوں کو آئندہ الیکشن میں مسترد کردیں گے،عوام منفی سیاست کرنے والوں کو آئندہ الیکشن میں مسترد کردیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی چوہدری شہباز،سید توصیف شاہ،عامر خان، ڈاکٹر اسد اشرف،رمضان صدیق بھٹی،رانا جاوید اقبال،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی سب کے سامنے ہے، ترقی اورمیگا پراجیکٹس پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پہچان بن چکے ہیں۔

معیار اور شفافیت کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل مسلم لیگ (ن) کا انداز ہے۔ پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں کی یکساں ترقی کے وژن پر عمل پیر اہیں۔ ملک کو اندھیروں سے نجات دلانے کا سہرا مسلم لیگ (ن) کے سر ہے اور بڑے ترقیاتی اور توانائی کے منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کر کے ایک مثال قائم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دھرنا دینے یا گالیاں دینے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں،گالیاں دینے والوں کا انجام شروع ہوچکا بہت جلد مخالفین سیاسی میدان سے بھاگنے والے ہیں،ان کی سیاست بند گلی میں داخل ہو چکی،بہت جلد پاکستان دنیا میں اپنا مقام پیدا کر لیگا،مخالفین کا ساتھ چھوڑ کر لوگ ہمارے ساتھ آ رہے ہیں کیونکہ ہم نے سیاست کو خدمت اور عبادت سمجھا ہے جبکہ مخالفین نے اسے گالی بنادیا ہے۔

متعلقہ عنوان :