پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں احتجاج کرنے والی بیورو کریسی کے خلاف الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 فروری 2018 14:26

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں احتجاج کرنے والی بیورو کریسی کے خلاف ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25فروری 2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں احتجاج کرنے والی بیورو کریسی کے خلاف الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں احتجاج کرنے والی بیورو کریسی کے خلاف خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوا د چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں احتجاج کرنے والی بیورو کریسی کے خلاف خط الیکشن کمیشن کو لکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس میں احتجاج کرنے والے افسران کی نگران سیٹ اپ میں تقرری نہ کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ احتجاجی افسران غیر جانب داری اور پیش وارانہ حلف کی پاسداری میں ناکام رہے ہیں۔پنجاب کی بیورکریسی رائے ونڈ کی ذای ملازم بن چکی ہے لیکن ہم پاکستان مسلم لیگ ن کا ڈی ایم جی ونگ الیکشن میں کسی جگہ بھی قابل قبول نہیں ہو گا۔یاد رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن پر سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔بیوروکریسی کی جانب سے احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :