پنجاب میں مونگ پھلی کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پرکاشت کی ہدایت

اتوار 25 فروری 2018 14:20

قصور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) پنجاب میں مونگ پھلی کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پرکاشت کی ہدایت کردی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکارمونگ پھلی کی ترقی دادہ اقسام باری 2000‘ بارڈ479‘گولڈن اور باری2011کی کاشت سے شاندار پیداوارحاصل کرسکتے ہیں تاہم اگرچہ ہمارے مونگ پھلی کی کاشت کے علاقوں میں پیداواری صلاحیت 40من فی ایکڑ پیداوارحاصل کررہے ہیں جس میں جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے ذریعے مزیداضافہ کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب میں گزشتہ سال 212730ایکڑرقبہ پر مونگ پھلی کی کاشت ہوئی جس سے 89980ٹن پیداوار حاصل ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں مونگ پھلی کے بیج میں 44 سے 56فیصد اعلیٰ معیار کا خوردنی تیل اور 22سے 30فیصدلحمیات پائے جاتے ہیں جبکہ مونگ پھلی کے خوردنی تیل کے استعمال کو فروغ دیکر ملکی ضروریات کوپوراکرنے کیلئے ہرسال خورد نی تیل کی درآمدپرخرچ ہونیوالے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :