احد چیمہ کی والدہ کیسے کردار کی مالک تھیں،اربوں کی کرپشن کرنے والے احد چیمہ کی والدہ نے کن مشکل حالات میں ان کی پرورش کی،معروف صحافی نے بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 فروری 2018 14:15

احد چیمہ کی والدہ کیسے کردار کی مالک تھیں،اربوں کی کرپشن کرنے والے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25فروری 2018ء) احد چیمہ کی والدہ کیسے کردار کی مالک تھیں،اربوں کی کرپشن کرنے والے احد چیمہ کی والدہ نے اپنے بچوں کی پرورش کن مشکل حالات میں کی۔معرو ف صحافی نے بتا دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ہارون الرشید نے اپنے ایک کالم ’’درندے ‘‘میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سے متعلق لکھا ہے کہ ایک سرکاری افسر کی گرفتاری نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

نیوجرسی میں مقیم ایک دوست نے احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد اس ناچیز سے ملاقات کی۔ہم دونوں دوپہر کے کھانے پر ملے۔احد چیمہ کا خاندان لاہور میں ان صاحب کا کریہ دار تھا۔بعد ازاں پڑوس میں ایک سات مرلہ کے گھر میں مقیم ان کے ہمسائے نے کہا۔وہ دن اور اس بچے کا چہرہ خوب اچھی طرح سے مجھے یاد ہے۔

(جاری ہے)

نیکر پہنے جو ہم جولیوں کے ساتھ کھیلا کرتا تھا۔ان صاحب نے بتایا کہ کمسن احد چیمہ کے والد کا انتقال ہوگیا۔

تو ساری ذمہ داری بیوہ ماں پے آن پڑی۔دیر تک کو اس خاتون کی مدح کرتا رہا ۔ نہایت مشکل حالات میں احد چیمہ کی والدہ نے تین بچوں کی پرورش کیسےکی میں بتا نہیں سکتا۔وہ کیسی پارسا اور جنتی خاتون تھیں انہیں کبھی گھر سے باہر نہ دیکھا گیا۔اس بچے پر اپنی ماں کا کوئی اثر دکھائی نہیں دیتا۔ انہیں احد چیمہ کے کردار میں کسی اور کا نقش نظر آتا ہے۔شاید بعد کے واقعات نے اس کے کردار کو ایک بالکل ہی مختلف سانچے میں ڈال دیا۔یاد رہے کہ احد چیمہ کو کرپشن کے الزامات می گرفتار کیا گیا ہے۔