لودھراں میں چھ سالہ عاصمہ کو قتل کرنےوالے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،ملزم قریبی رشتہ دار نکلا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 فروری 2018 13:49

لودھراں میں چھ سالہ عاصمہ کو قتل کرنےوالے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،ملزم ..
لودھراں (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25فروری 2018ء) لودھراں میں چھ سالہ عاصمہ کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لودھراں میں قتل ہونے والی عاصمہ کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ عاصمہ کا قاتل اس کا قریبی رشتہ دار ہے۔پولیس نے عاصمہ کے چچا کے دوبیٹوں کو گرفتار کیا تھا ۔جس میں سے ایک بھائی پر الزام ثابت ہوا ہے۔

ملزم علی حیدر عاصمہ کے سامنے والے گھر میں رہائش پزیر تھا۔یاد رہے کہ لودھراں کے علاقے دنیا پور کی رہائشی 6 سالہ عاصمہ 19 فروری کی شام لاپتہ ہوئی تھی، جس کی لاش جمعہ (23 فروری) کو گھر کے قریب گندے پانی کے جوہڑ سے ملی۔جس سے بات یہ واضح ہوتی ہے کہ جب پولیس عاصمہ کو تلاش کر رہی تھی تو وہ اپنے ہی گھر کے سامنے والے گھر میں موجود تھی۔

(جاری ہے)

چھ سالہ عاصمہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔

اور عاصمہ کی موت کو ایک حادثے کا رنگ دینے کے لئے اس کی لاش پانی کے ایک جوہڑ میں پھینک دی گئی تھی۔تاہم آج عاصمہ کے قاتل کوگرفتار کر لیا گیا۔ عاصمہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے میں سہولت کاروں سے متعلق بھی تفیش کی جا رہی ہے۔جب کہ ملزم حیدر علی کے والد کا کہنا ہے کہ عاصمہ میری بیٹی ہے اور اس کے ساتھ ظلم ہوا ہے اگر بیٹوں پر الزام ثابت ہوا تو ان سے کوئی ہمدردی اختیار نہیں کروں گا۔اس معاملے میں اپنے بھائی کے ساتھ کھڑا ہوں کیونکہ عاصمہ میری بھی بیٹی تھی۔