خواجہ سعد رفیق نے فواد چوہدری کو جھوٹے الزام لگانے پر 5ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 فروری 2018 13:22

خواجہ سعد رفیق نے  فواد چوہدری کو جھوٹے الزام لگانے پر 5ارب روپے ہرجانے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25فروری 2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو جھوٹے الزام لگانے پر 5ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو جھوٹے الزام لگانے پر 5ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

سعد رفیق کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے 22فروری کو مجھ پر جھوٹے الزام لگائے۔فواد چوہدری یا تو یہ الزمات ثابت کریں یا پھر قوم کے سامنے غیر مشروط معافی مانگیں۔سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کسی کو حق نہیں کہ قانونی وجہ کے بغیر کسی کے بارے میں ہتک آمیز بیانات دے۔آئین پاکستان ہر کسی کو اپنی عزت اور ساکھ کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔فواد چوہدری نے 14روز میں معافی نہ مانگی تو قانون چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :