معاشی منصوبے عوام کی شراکت کے بغیر کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتے ،ْ یقین ہے سی پیک منصوبہ جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگا ،ْمریم اورنگزیب

سی پیک کے ذریعے دونوں ملکوں کی ثقافتوں کا تبادلہ ہوگا ،ْپاکستان پہلی مرتبہ شنگھائی اور بیجنگ فلم فیسٹیول میں شرکت کریگا ،ْ پاکستان چین دوستی باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے ،ْچین کیساتھ ثقافتی معاہدوں پاکستان کی کلچرل صنعت مزید فروغ پائے گی ،ْ کلچرل کاررواں کے ذریعے پرامن اور ترقی کرتا پاکستان دنیا کے سامنے آئیگا ،ْوزیر مملکت کا اقتصادی راہداری کلچرل کارواں کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 25 فروری 2018 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ معاشی منصوبے عوام کی شراکت کے بغیر کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتے ،ْ یقین ہے اقتصادی راہداری منصوبہ جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگا ،ْ سی پیک کے ذریعے دونوں ملکوں کی ثقافتوں کا تبادلہ ہوگا ،ْپاکستان پہلی مرتبہ شنگھائی اور بیجنگ فلم فیسٹیول میں شرکت کریگا ،ْ پاکستان چین دوستی باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے ،ْچین کیساتھ ثقافتی معاہدوں پاکستان کی کلچرل صنعت مزید فروغ پائے گی ،ْ کلچرل کاررواں کے ذریعے پرامن اور ترقی کرتا پاکستان دنیا کے سامنے آئیگا۔

اتوار کو وزیر مملکت برائے اطلاعات نشریات مریم اور نگزیب نے سی پیک کلچرل کارواں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی پر فنکاروں اور پی این سی انتظامیہ کو مبارکباد دیتی ہوں ،ْدونوں ملکوں پر ریسرچ پیپر لکھنے والوں کو بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ محمد نوازشریف نے 2013 میں ون بیلٹ ون روڈ کی بات شروع کی ،ْمحمد نوازشریف نے آنیوالی نسلوں کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ سمجھ کر شروع کیا انہوںنے کہا کہ منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یقین ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ چین سے گوادر تک چلنے والے کاررواں کودستاویزی شکل بھی دی گئی ہے ،ْانہوںنے کہاکہ سی پیک کے ذریعے دونوں ملکوں کی ثقافتوں کا تبادلہ ہوگا ،ْمعاشی منصوبے عوام کی شراکت کے بغیر کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ سی پیک منصوبے پر دونوں ملکوں کی عوام کو بھرپور اعتماد ہے انہوںنے کہاکہ سی پیک دونوں ملکوں نہیں بلکہ خطے کے مفاد میں ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان چین فلم انڈسٹری کے باہمی رابطوں کے تبادلے ہوتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان چین کی پریس اور پبلی کیشنز کے درمیان رابطوں کی بھرپور کوشش کی گئی ہے ،ْپاکستان پہلی مرتبہ شنگھائی اور بیجنگ فلم فیسٹیول میں شرکت کریگا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ سی پیک پاکستان چین ثقافتی ہم آہنگی کا بھی کوریڈور ہے۔

وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان چین دوستی باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے۔وزیر مملکت نے کہاکہ چین کیساتھ ثقافتی معاہدوں پاکستان کی کلچرل صنعت مزید فروغ پائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ کلچرل کاررواں کے ذریعے پرامن اور ترقی کرتا پاکستان دنیا کے سامنے آئیگا۔وزیر مملکت نے کہاکہ عدم برداشت کے خاتمے میں آرٹسٹ کمیونٹی کا کردار اہم ہے۔