نکیال سانحہ لنجوٹ کے شہدا ء کی 18ویں برسی منائی گئی

اتوار 25 فروری 2018 13:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء)نکیال سانحہ لنجوٹ کے شہدا ء کی 18ویں برسی منائی گئی ، 25فروری 2000ء میں سردار حمید کے گھر پر قیامت ٹوٹ پڑی تھی جہاں بھارتی گولہ باری سے گھر کے 14بے گناہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے ، بھارتی افواج نے 2گھنٹے تک مسلسل گولہ باری کی جس کی داستان آج بھی لوگوں کے دلوں میں موجود ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 5فروری 2000ء گائوں لنجوٹ کے رہائشی سردار حمید کے گھر پر اچانک گولہ باری شروع کردی جو رات 12بجے کے قریب مسلسل 2گھنٹے تک جاری رہی ، خاندان کے 14افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 4شدید زخمی ہوئے ، جاں بحق افراد میں 6خواتین ، 3مرداور 5معصوم بچے شامل تھے جبکہ زخمی ہونے والے افراد نے کہا کہ بھارتی افواج نے گائوں کے مختلف مقامات پر لوگوں کو بھی زبح کیا تھا جس پر سردار حمید کے گھر میں آج 18ویں برسی منائی گئی ، جس میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، قرآن خوانی کی محفلیں بھی کی گئی اور شہداء کیلئے دعائیں بھی مانگی گئی۔