مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں پھیری کرنے والے غیر ریاستی افغانیوں کی جانب سے کم عمر بچیوں اور بچوں کے اغواء کے واقعات میں اضافہ

اتوار 25 فروری 2018 13:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء)مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں پھیری کرنے والے غیر ریاستی افغانیوں کی جانب سے کم عمر بچیوں اور بچوں کے اغواء کے واقعات میں اضافہ ،ْ پولیس روکنے میں ناکام ! ،والدین پریشان ،چہلہ بانڈی ، سماں بانڈی ، طارق آباد،اپر اڈہ میں یہ واقعات روزانہ کی سطح پر ہورہے ہیں محکمہ پولیس نوٹس لے ! عوامی مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف علاقوں چہلہ بانڈی ،سماں بانڈی ، طارق آباداور اپر اڈہ سمیت دیگر علاقوں میں پھیری اور کچرہ اُٹھانے والے غیر ریاستی افغانیوں نے کم عمر بچوں اور بچیوں کو اغواء کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ! جسکی وجہ سے اب تک درجنوں بچے اور بچیاں لاپتہ ہیں مگر نہ تو ضلعی انتظامیہ نے اِس طرف کوئی توجہ دی اور نہ ہی پولیس نے ایکشن لیا ، اِن افراد کو شناختی کارڈ نہ رکھنے کے باوجود برارکوٹ اور کوہالہ چوکی سے شہر میں داخل ہونے دیا جاتا ہے جو کہ محکمہ پولیس کی جانب سے انٹری پوائنٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے 24گھنٹے آن ہونے کے دعوے سخت سے سخت سیکیورٹی کا پول کھول رہا ہے ،عوا م کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی مظفرآباد ، ڈی ایس پی سٹی اورڈی ایس پی ہیڈ کواٹر نوٹس لے کر انٹری پوائنٹس کی حالت زار پر غور کرتے ہوئے شہریوں کو پریشانی سے بچائیں تاکہ شہر سے بچوں اور بچیوں کے اغواء کی وارداتوں میں کمی آسکے ۔