ایس ایچ او تھانہ سٹی شجاع گیلانی کی تعیناتی کے بعد دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں جرائم کی شرح میں تیزی سے کمی واقع ہوگئی

اتوار 25 فروری 2018 13:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) ایس ایچ او تھانہ سٹی شجاع گیلانی کی تعیناتی کے بعد دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں جرائم کی شرح میں تیزی سے کمی واقع ہوگئی ! ،ْ منشیات فروشوں نے روپوشی اختیا رکرلی جبکہ چوروں نے دیگر علاقوں کا رخ اختیار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی مظفرآباد میں ایس ایچ او شجاع گیلانی کی تعیناتی کے بعد جرائم پیشہ افراد نے بھی خاموشی اختیار کرلی !اور مختلف علاقوں میں روپوش ہوگئے ! جبکہ چوروں ، بھکاریوں نے بھی دوسرے علاقوں کا رخ کرلیا جبکہ شجاع گیلانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ روز مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا جہاں اُنہو ںنے عوامی وفود سے ملاقاتیں کرنے کے بعد شہر میں سے جرائم کی کمی کیلئے تعاون کی اپیل بھی کی جس پر عوام نے شجاع گیلانی کے ساتھ مکمل یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :