اسسٹنٹ کمشنر مظفرآبا دکا مختلف روٹس پر کرایہ ناموں ، اوور لوڈنگ ، بدون کاغذات ، گاڑیوں کی چیکنگ میں سینکڑوں کے چالان

اتوار 25 فروری 2018 13:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) اسسٹنٹ کمشنر مظفرآبا دکا مختلف روٹس پر کرایہ ناموں ، اوور لوڈنگ ، بدون کاغذات ، گاڑیوں کی چیکنگ میں سینکڑوں کے چالان! درجنوں حوالات بند جبکہ مزید کو وارننگ جاری کردی گئی،ڈرائیور مشکلات سے بچنے کیلئے اپنے کاغذات مکمل رکھے ،ْاسسٹنٹ کمشنر۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر عاصم خالد اعوان کی سربراہی میں عوامی شکایات پر مظفرآباد کے مختلف روٹس پر بدون کاغذات ، اوور لوڈنگ ، گاڑیوں سمیت بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکلوں چلانے والوں کے خلاف مختلف مقامات پر ناقے لگا کر دورن ِ چیکنگ سینکڑوں چالان کرکے ہزاروں روپے سرکاری خزانے میں جمع کئے جبکہ درجنوں کو خلاف ورزی پر حوالات بند بھی کیا گیا جبکہ متحدہ کو وارننگ دیتے ہوئے عاصم خالد اعوان نے کہا کہ انتظامیہ عوام کی سہولت کیلئے ایسا اقدام کررہی ہے ،اِس اقدام سے ڈرائیوروں کی زندگیاں محفوظ ہونے کے ساتھ ساتھ حادثات کے واقعات میں بھی کمی واقع ہوسکتی ہے جبکہ ذیادہ تر حادثات کے واقعات موٹر سائیکلوں پر رونما ہوتے ہیں ، اگرہیلمٹ استعمال کی جائے تو کم از کم موٹر سائیکل چلانے والے کی جان تو بچ سکتی ہے ، ڈرائیور حضرات کو چاہیے کہ اپنے گاڑیوں کے کاغذات مکمل رکھیں ، کٹھارہ گاڑیوں سے چھٹکارہ حاصل کریں ، اوور لوڈنگ کا سلسلہ بند کریں جس سے حادثات کے واقعات میں کمی آسکتی ہے !۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ عوام کو بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے تاکہ موثر اقدامات کئے جاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :