مظفرآباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل سے باہر آگیا ، دورانیہ 18گھنٹے تک پہنچ گیا

اتوار 25 فروری 2018 13:10

مظفرآ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل سے باہر آگیا ، دورانیہ 18گھنٹے تک پہنچ گیا ! ،ہزاروں گھروں کے چولہے بجھ گئے مگر حکومت بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر قابو نہ پاسکی ، عوام ، سول سوسائٹی اور وکلاء تاجروں نے شدید احتجاج کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک مرتبہ پھر دارلحکومت مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ! جس کے باعث شہری حلقوں میں 18گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 4,4روز سے بجلی بند ہونے کے باعث کاروباری نظام ٹھپ ہوکر رہ گیا کیونکہ 75%کاروبار بجلی پر چلتا ہے ! بجلی بند ہونے کی وجہ سے کاروباری نظام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے !جبکہ طلبا وطالبات کو پڑھائی میں بھی شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے ! ،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے موبائل اور موم بتی کی روشنی میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں وہاں عوام کے شدید احتجاج کے باوجود بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا ! ایک بار پھر دارلحکومت مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں سول سوسائٹی ، وکلاء،طلبا نے شدید احتجاج کا اعلان کردیا ہے جس کیلئے ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم بھی شروع کررکھی ہے ، عوام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اور وزیر پانی و بجلی کے تمام تر دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں ،آزادکشمیر میں لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں پایا جاسکا اور نہ ہی حکومت ِ آزادکشمیر نے کوئی حکمت عملی تیار کی ،تمام کاروباری نظام بھی بجلی کی وجہ سے ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں ،آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال کیلئے ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم شروع کررکھی ہے ! بہت جلد پورے آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کیا جائیگا جس کی ذمہ داری حکومت ِ آزادکشمیر پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :