آزادکشمیر میں بڑے منصوبوں کی تعمیر سے ریاست ترقی اور خوشحالی کا سفر طے کرے گی‘وزیر تعلیم

مسلم لیگ ن کی قیادت نے آزادکشمیر کے عوام کو درپیش مسائل کے خاتمہ اور دیرینہ حل طلب معاملات یکسو کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں‘بیرسٹر افتخار علی گیلانی

اتوار 25 فروری 2018 13:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے آزادکشمیر کے عوام کو درپیش مسائل کے خاتمہ اور دیرینہ حل طلب معاملات یکسو کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں تعلیم اور صحت میں بہتری ، تعمیر و ترقی ، میرٹ اور گڈ گورننس کا قیام ، اداروں کو فعال بنانے کے اثرات عوام تک پہنچ رہے ہیںآزادکشمیر میں بڑے منصوبوں کی تعمیر سے ریاست ترقی اور خوشحالی کا سفر طے کرے گی آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے رواں سال وفاق نے بھرپور انداز میں بجٹ فراہم کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ مسلم لیگ ن عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کر رہی ہے گزشتہ حکومتوں کی بدعنوانیوں ، بد انتظامیوں کے باعث آزاد کشمیر کے عوام نے بے پناہ مشکلات کا سامنا کیا ہے موجودہ حکومت نے مختصر عرصہ میں مالی مسائل سے نکلنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا کر ریاستی عوام کو درپیش مسائل میں خاطر خواہ کمی لائی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے عوام سے جو وعدے کئے تھے ان پر بڑے منصوبوں کی صورت میں سلسلہ وار عملدرآمد ہو رہا ہے آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کا حقیقی دور شروع ہو چکا ہے موجودہ حکومت نے نظام کی بہتری کیلئے مرحلہ وار بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں اداروں میں اصلاحات لا کر عوام کو ایک بہتر نظام دینے کیلئے عملی کوششیں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں آئین اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے گڈ گورننس قائم کر کے اداروں کو مستحکم کر رہے ہیںحکومت نے ریاست کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے فری ایمرجنسی سروسز کا آغاز کیا مرحلہ وار ریاستی عوام کو درپیش دیگر مسائل کے خاتمہ کیلئے موجودہ حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے -

متعلقہ عنوان :