پنجاب اسمبلی کا (آج )شروع ہونیوالا اجلا س گرما گرم رہنے کا امکان

اتوار 25 فروری 2018 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج ( پیر) دوپہر دوبجے اسپیکر رانا محمد اقبال خان کی صدارت میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دو محکموں صنعت ،تجارت و سرمایہ کاری اور جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی پروری سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے۔ متوقع طور پر حکومت کی جانب سے احد خان چیمہ کی گرفتاری کے بعد نیب کے کردار کو زیر بحث لائے جائے نے کے باعث اجلاس گرما گرم رہنے کا امکان ہے۔