کامسیٹس کے ایک سال کے دوران 2ہزا ر سے زائد مقالہ جات دنیا کے تحقیقی جرائد میں شائع ہوئے۔ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل

اتوار 25 فروری 2018 13:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) کامسیٹس یونیورسٹی ہائیر ایجوکیشن کے اداروں میں پاکستان بھر کی پہلی یونیورسٹی بن گئی ہے ۔کامسیٹس کے ایک سال کے دوران 2ہزا ر سے زائد مقالہ جات دنیا کے تحقیقی جرائد میں شائع ہوئے ہیں ۔ کامسیٹس یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمراور ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد پرویز نے اس حوالہ سے اپنے پیغامات میں تمام فیکلٹی ممبران اورطلبا و طالبات کومنفرد اور تاریخی اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مایہ ناز ڈاکٹرز ،پروفیسر صاحبان اور طلبہ و طالبات کی شبانہ روز محنت اور انتھک کوششوں کی بدولت ادارے کو یہ اعزاز حاصل ہوا جس نے معاشرے پر ایک مثبت اثر ڈالا۔مجموعی طور پر کامسیٹس یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کے 2ہزارہ29مقالہ جات دنیا بھر کے معروف اور نمایاں تحقیقی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

تحقیق کا یہ سفر 2005-2006میں 172پبلیکیشنز سے شروع ہوا تھاجو 2017میں عروج کی بلندیوں کو چھو گیا۔

اپنے آغازکے قلیل عرصہ میںکامسیٹس یونیورسٹی کی پیشہ ورانہ ٹیم نے جہد مسلسل اور لگن کے زریعے تعلیم و تحقیق کے میدان میں دنیا بھر میں نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے۔موجودہ کامیابی کامسیٹس یونیورسٹی کی معیاری تحقیق کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں ،بلند معیار تعلیم اورلیڈر شپ کے وژن کی عکاس ہے۔

متعلقہ عنوان :