ْ4اوباش افراد کا ڈی آئی جی ہزارہ کے قریبی عزیز بن کر خواتین پر بدترین تشدد، پولیس چوکی پر حملہ

اتوار 25 فروری 2018 13:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) نوشہرہ کے رہائشی4اوباش افراد نے ڈی آئی جی ہزارہ کے قریبی عزیز بن کر خواتین پر بدترین تشددکے ایک خاتون کے دانت توڑ دئیے،پولیس چوکی اوراہلکاروں پر بھی حملہ کیا ۔را ت ہوٹل میں گزار کر صبح فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

متاثرہ شخص بابر فدا حسین ولد فدا حسین کے مطابق وہ رات کے وقت اپنی مہران گاڑی نمبر ایل زیڈ اے 8735 میں فیملی کے ہمراہ اپنے گھر جا رہا تھا جی ایل آئی موٹرکار نمبر یو ایف 531 تیزرفتاری کے ساتھ ہماری گاڑی کو ٹکرانے کی کوشش کی اور بار بار کٹ مارنے کی کوشش کی پھران کی گاڑی کے عقب سے بوتل کا وار کر کے گاڑی کا شیشہ توڑ دیا ۔

گاڑی کو اوور ٹیک کر کے بار بار ہمارا رستہ روکنے کی کوشش کرتے رہے ۔چاروں نوجوان پولیس چوکی بھی پہنچ گئے اور پولیس کی موجودگی میں آھنی راڈ سے ان کی والدہ کے دانتوں پر وار کیا جس سے میری والدہ کے دانت ٹوٹ گئے۔ متاثرہ شخص نے آئی جی خیبرپختونخوااورڈی آئی جی ہزارہ سے انصا ف فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے چاروں ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :