پولیس کا بانڈہ جلال خان میں گھر پر چھاپہ،دیسی شراب کی بھاری کھیپ ،شراب تیاری کے آلات برآمد۔ملزم گرفتار

اتوار 25 فروری 2018 13:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) سپلائی چوکی پولیس نے بانڈہ جلال خان میں ایک گھر پر چھاپہ کے دوران دیسی شراب کی بھاری کھیپ اورشراب تیارکرنے والے آلات برآمد کرکے ملزم گرفتار کرلیا ہے۔ملزم عرصہ دراز سے بانڈہ جلال خان میں کرایہ پر گھر حاصل کرکے شہر میں دیسی شراب کی سپلائی کا دھندہ کررہا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس چوکی سپلائی کے انچارج زبیر خان کے مطابق بانڈہ جلال خان میں چھاپہ کے دوران گھر سے 60بوتل تیار دیسی شراب ،3کین اورشراب تیار کرنے والے آلات برآمد کرکے پشاور کے رہائشی ملزم حیدرعلی ولد خانزادہ خان کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم عرصہ سے ایبٹ آباد میں شراب کی سپلائی کا دھندہ کررہا تھا۔عوامی حلقوں نے پولیس چوکی سپلائی کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :