لوگوں نے میری شادی نہیں میری دیانتداری دیکھ کر مجھے ووٹ دینا ہے،عمران خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 فروری 2018 13:09

لوگوں نے میری شادی نہیں میری دیانتداری دیکھ کر مجھے ووٹ دینا ہے،عمران ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25فروری 2018ء)پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ مخالفین کو جب میرے اوپر کوئی کرپشن کا الزا م نظر نہیں آتا تو میری شادی کے اوپر بحث کرنے لگ جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں کہنا تھا کہ میری شادی پر اس لئے بحث کی جاتی ہے کہ کیونکہ میری اوپر کوئی کرپشن کا الزام نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے مخالفین کو جب مجھے تنقید کا نشانہ بنانے کے لئے کوئی اور بات نہیں ملتی تو میری شادی کو موضوع بنا لیتے ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شادی میرا ذاتی فیصلہ ہے ۔اس کے لئے میں کسی کی رائے کا غلام نہیں ہو ں اور شادی کا فیصلہ میں خود کرتا ہوں۔اور اس کا میری سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے مجھے میری دیانتداری دیکھتے ہوئے ووٹ دینا ہے۔لوگوں کو یہ بات دیکھنی ہو گی کہ میں ان کا پیسہ دیانتداری سے اکھٹا کر کے اپنی جیب میں ڈالنے کی بجائے لوگوں پر ہی خرچ کروں گا۔عمران خان نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کریں: