فلوریڈا کے اسکولوں میں پولیس تعینات کی جائے گی، گورنر رِک اسکاٹ

ْ فلوریڈا میں مسلح ہتھیار رکھنے کے لیے عمر کی حد اٹھارہ سے اکیس سال مقرر کی جائے گی،بیان

اتوار 25 فروری 2018 13:00

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں سترہ افراد کی ہلاکت کے بعد ریاست کے گورنر نے اسکولوں میں پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلوریڈا میں مسلح ہتھیار رکھنے کے لیے عمر کی حد اٹھارہ سے اکیس سال مقرر کی جائے گی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلوریڈا کے گورنر رِک اسکاٹ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اساتذہ کو مسلح کرنے کے بجائے قانون کا نفاذ چاہتے ہیں۔ گورنر رک اسکاٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلوریڈا میں مسلح ہتھیار رکھنے کے لیے عمر کی حد اٹھارہ سے اکیس سال مقرر کی جائے گی۔ یہاں یہ امر اہم ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آتشیں ہتھیاروں سے متعلق قوانین کو سخت کرنے کے خلاف ہیں۔