ٹرمپ کے سابق مشیر کا امریکا کے خلاف سازش کا اعتراف

مانافورٹ اوررک گیٹس نے مبینہ طور پر کئی ملین ڈالر کی آمدنی کو چھپانے کی کوشش کی،تحقیقاتی ٹیم

اتوار 25 فروری 2018 13:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) امریکی صدر کے ایک اور مشیر رِک گیٹس نے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے اسکینڈل کے حوالے سے اعتراف کر لیا ہے۔امریکی ٹی وی کی مطابق رک گیٹس نے غلط بیانی کا اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی خصوصی تفتیش کار رابرٹ مولر نے اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی پال مانا فورٹ اور گیٹس پر لگے امریکا کے خلاف سازش اور منی لانڈرنگ کے بتیس الزامات کی تحقیق کی تھی۔ پال مانافورٹ اور رِک گیٹس پر لگائے گئے الزامات میں کہا گیا کہ انہوں نے مبینہ طور پر کئی ملین ڈالر کی آمدنی کو چھپانے کی کوشش کی، جو انہوں نے یوکرائن کے سابق سیاستدان وکٹور یانوکووچ اور ان کی ماسکو نواز سیاسی جماعت کے لیے کام کرتے ہوئے کمائے تھے۔

متعلقہ عنوان :