امریکا میں اسلحے کی حمایت کرنے والی لابی سے تعاون ختم کرنے کا اعلان

انشورنس اور سکیورٹی کمپنیوں کے علاوہ گاڑیاں کرائے پر دینے والے متعدد گروپس بھی شامل

اتوار 25 فروری 2018 13:00

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) امریکی ریاست فلوریڈا میں اندھا دھند فائرنگ کے واقعے کے بعد متعدد بین الاقوامی کاروباری ادارے اسلحے سازی کی حمایت کرنے والے امریکا کے سب سے بڑے اور با اثر ادارے این آر اے کے ساتھ اپنا تعاون ختم کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان میں انشورنس اور سکیورٹی کمپنیوں کے علاوہ گاڑیاں کرائے پر دینے والے متعدد گروپس بھی شامل ہیں۔ اس طرح اب این آر اے یا اس کے ملازمین کو ان اداروں کی جانب سے رعایت دیے جانے کا سلسلہ بند کر دیا جائے گا۔ فلوریڈا میں فائرنگ کے واقعے میں سترہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :