کینیا میںمنعقدہ آٹو ایکسپو میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

اتوار 25 فروری 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے کینیا میں منعقدہ21ویں آٹو ایکسپو میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

17سے 19مئی تک کینیا کے شہر نیروبی میں منعقدہ نمائش میں پارٹس اینڈ کمپو نینٹس ،الیکٹرانکس اور سسٹمز، ایکسسریز،ٹیوننگ ریپئرز ، مینٹی ننس ، سروس اسٹیشن اور کار واش ، آئی ٹی اور مینجمنٹ کے سٹالز لگائے جائیں گے۔درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ12مارچ ہے۔