Live Updates

رمضان المبارک میں قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی شروع کر دی ‘ چیئرمین پی سی سی

نظام میں اصلاحات کا فریم ورک تیار کیا جارہا ہے ،رمضان المبارک سے قبل نافذ کیا جائے گا‘ میاں عثمان

اتوار 25 فروری 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے ، اوپن مارکیٹوں میں تمام اشیائے خوردونوش خصوصاً پھلوں اور سبزیوں کی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کیلئے مضبوط میکنزم بنایا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے گزشتہ روز صارفین کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے مزید کہا کہ گراں فروشی کو کنٹرول کرنے کے لئے نظام میں اصلاحات کا فریم ورک تیار کیا جارہا ہے جسے انشااللہ رمضان المبارک سے قبل نافذ کیا جائے گا ۔ نئے نظام کے تحت بہت سے اقدامات تجویز کئے جائیں گے جس کا مقصد عوام کو معیاری اشیاء کی سرکاری نرخوں کے مطابق فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہماری بھرپو رکوشش ہو گی کہ رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف ملے جس کے لئے ان کی بھرپور مانیٹرنگ کی جائے گی ۔ میاں عثمان نے کہا کہ رمضان المبارک کے سلسلہ میں تمام انتظامیہ کو فعال اور متحرک کرنے کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں گے اور اس سلسلہ میں مختلف مارکیٹوں میں اچانک چھاپوں کی تعداد کو کئی گنا بڑھایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں جلد اجلاسوں کا سلسلہ شروع ہو گا جس میں آئندہ کے لئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :