دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

اتوار 25 فروری 2018 12:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائوں میں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد17800 کیوسک اور اخرج 35000 کیوسک، کابل میں نونوشہرہ کے مقام پر آمد 12200 کیوسک اور اخراج12200 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد6400 کیوسک اور اخراج7700 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 5700کیوسک اور اخراج2000کیوسک رہا۔

بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد52800 کیوسک اور اخراج 49300 کیوسک،چشمہ میں آمد 42500 کیوسک اور اخراج 35000 کیوسک، تونسہ بیراج میں آمد 40800کیوسک اور اخراج35500 کیوسک، پنجند میں آمد3600کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو بیراج میں آمد32200 کیوسک اور اخراج 28000 کیوسک، سکھر بیراج میں آمد26200 کیوسک اور اخراج4600 کوٹری میں آمد3300 کیوسک اور اخراج صفر رہا۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر میں تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1398.47 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اوقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.130 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1050.00فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.066 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول637فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 638.80 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.020 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل اتوار کی صبح 6 بجے کی ہے۔

متعلقہ عنوان :