پیپلز پارٹی ہرصورت ریاست، جمہوریت اور مزدور طبقات کے حقوق کادفاع کریگی ‘ عابد حسین صدیقی

اتوار 25 فروری 2018 12:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے پنجاب حکومت سے متعلق دو ٹوک موقف کو پوری قوم نے سراہا ہے ،بیورکریسی کے بل بوتے پر حکومت کرنے والے شریف خاندان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے عیاں ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے روشن مستقبل اور غریب عوام کے حقوق کے ضامن ہیںان میں اپنے شہید نانا اور شہید والدہ جیسا جذبہ ہے وہ غریب عوام، مزدور اور حاریوں کی بات کرتے ہیں، پیپلز پارٹی مسلسل صبر و تحمل سے کام لے رہی ہے تاکہ ملک میں جمہوریت پھلے پھولے، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے جیالے ہرصورت ریاست، جمہوریت اور مزدور طبقات کے حقوق کادفاع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں بیوروکریسی کے ذریعے حکومت کی ہے۔ عوام کے حقوق غصب کئے گئے یہ ہی وجہ ہے کہ ن لیگ کے اراکین اسمبلی اپنی قیادت کے خلاف پھٹ پڑے ہیں اور اپنی پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :