وائس چانسلر سرگودہا یونیورسٹی کی تقرری چیلنج کرنے کے کیس کی سماعت (کل)ہو گی

اتوار 25 فروری 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں وائس چانسلر سرگودہا یونیورسٹی کی تقرری چیلنج کیس کی سماعت کل (منگل ) کو ہو گی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس یاور علی خان کیس کی سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ تاریخ سماعت پر رسپانڈنٹ کے کونسل سعد رسول ایڈووکیٹ کی استدعا پرانہیں جواب داخل کرنے کیلئے مہلت دی گئی تھی۔درخواست گزار رضا باروی نے شیخ جمشید حیات ایڈووکیٹ کے توسط سے وائس چانسلر سرگودہا یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق احمد کی تقرری کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھاہے ۔

متعلقہ عنوان :