آشیانہ ہائوسنگ پراجیکٹ کرپشن کیس میں گرفتار ملزم شاہد شفیق ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اتوار 25 فروری 2018 12:40

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہائوسنگ پراجیکٹ کرپشن کیس میں گرفتار بسم اللہ انجینئرنگ سروسز کے پارٹنر ملزم شاہد شفیق عالم کوایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔ملزم شاہد شفیق عالم کو ہفتہ کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ نیب کی جانب سے ملزم کو گزشتہ روز ڈیوٹی مجسٹریٹ سید جواد علی نقوی کی عدالت میںپیش کیا گیا ۔

تعطیل ہونے کے باعث ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

نیب ترجمان کے مطابق ملزم کو پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی انکوائری میں تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا۔ملزم شاہد شفیق کی ملکیتی بسم اللہ انجینئرنگ سروسز، پیراگون سٹی کی سی 4 کیٹیگری کی ذیلی کمپنی ہے۔پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی سے 20جنوری 2015ء کو معاہدہ کیا گیا۔جس میں 16ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال کیلئے 61کروڑ روپے جمع کروائے۔ تین سال گزرجانے کے باوجود منصوبہ مکمل نہیںہوسکا۔ ملزم شاہد شفیق نے ایل ڈی اے اہلکاروں کی ملی بھگت سے 14 ارب مالیت کا کنٹریکٹ جعلی کاغذات کی مدد سے حاصل کیا۔ملزم کے ممکنہ روپوش یا ملک سے فرار ہونے کی اطلاع پر ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :