سری دیوی نے اپنی اداکاری کے جوہر یادگار کرداروں کی صورت میں نبھائے‘ مریم اورنگزیب کا اداکارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

فلم ’’ مام ‘‘ میں اداکاری کے دوران سری دیوی کی جانب سے ملنے والی عزت اور پیار کولفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا‘ عدنان صدیقی، سجل علی

اتوار 25 فروری 2018 12:20

سری دیوی نے اپنی اداکاری کے جوہر یادگار کرداروں کی صورت میں نبھائے‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بولی وڈ کی نامور فنکارہ سری دیوی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ سری دیوی ایک ورسٹائل اداکارہ تھیں جنہوں نے اپنے فن اور اداکاری کے جوہریادگار کرداروں کی صورت میں نبھائے۔ان کے انتقال سے پوری دنیا میں موجود ان کے مداحوں کودلی افسوس ہوا ہے۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے سوگواران سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ علاوہ ازیں اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی نے بھی بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سری دیوی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پر خلوص شخصیت تھیں اور ان کی شفقت کوفراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ دونوں اداکاروں کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم ’’ مام ‘‘ میں اداکاری کے دوران سری دیوی کی جانب سے بے پناہ عزت اور پیار ملا جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :