کلچر ل کمپلیکس قذافی کے ہال I،IIکی تزئین و آرائش کا کام مقررہ مدت سے قبل مکمل

اتوار 25 فروری 2018 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء)الحمرا کلچر ل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کے ہال IاورIIکی تزئین و آرائش کا کام مقررہ مدت سے ایک ماہ قبل ہی مکمل کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الحمرا آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر) عطاء محمد کی جانب سے بھرپور نگرانی کرنے کے باعث تزئین و آرائش کا کام مقررہ مدت سے پہلے مکمل کیا گیا ہے جس سے اخراجات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔