محکمہ تعلیم باغ کی اندھیر نگری چوپٹ راج‘سینئر مدرس کی ترقی کے بعد تنزلی کردی گئی

یونین کونسل تھب میں محمد اختر خان کو ڈیڑھ ماہ قبل ہائی سکول کا صدر معلم تعینات کیا بعد ازاں تنزلی کر کے مڈل سکول نکی کیر کاصدر معلم بنا دیا

اتوار 25 فروری 2018 12:20

بیس بگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) امتحانات سر پے محکمہ تعلیم کی کارستانیاں ترقی کے بعد تنزلی‘ ہائی سکول کے بعد مڈل کا انچارج‘ وزیر تعلیم کے ہوائی اعلانات- تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم باغ کی اندھیر نگری چوپٹ راج حلقہ وسطی باغ یونین کونسل تھب میں سینئر سائنس مدرس محمد اختر خان کو ڈیڑھ ماہ قبل نیا سکیل دے کر گرلز انٹر کالج شعبہ میٹرک سے بوائز ہائی سکول تھب میں بطور صدر معلم تعینات کیا ابھی ادارے کا نظم و نسق سنبھالا ہی تھا کہ ان کے خلاف ایک اور پروانہ اگیا جس میں انھیں تبدیل کرکے ایک دوسرے علاقے مڈل سکول نکی کیر میں صدر معلم بھیج دیا جس پر عوام علاقہ تھب اور طلبہ سڑکوں پر نکل آے -گزشتہ جمعہ کے دن مین شاہراہ بند کر دی اور آعلی حکام سے کہا کہ یہ کون سی حکومتی پالیسی طلبہ کہ امتحانات سر پر ہیں اوپر سے محکمہ تعلیم کی من مانیاں سمجھ سے بالا تر ہیں ایک سازش سے تھب کہ دونوں اداروں کہ خلاف سیاست کی جا رہی ہے اداروں میں جان بوجھ کر انتظامی معاملات خراب کیے گئے گزشتہ دو تین سال سے ہائی سکول تھب کا نتیجہ مایوس کن ہے ایک موقع پر تو پچاس طلبہ میں سے صرف ایک پاس ہوا ادارے میں کء سالوں سے صدر معلم تعینات نہیں کیا جارہا مدرس محمد اختر خان کی صدر معلم تعیناتی پر عوام نے خیر مقدم کیا تھا کے اب ادارے کا نظام بہتری کی طرف چل پڑے گا امیدوں پر پھر پانی پھر گیا عوام علاقہ محکمہ تعلیم وزیر تعلیم وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اسکا نوٹس لے اور آپنے اعلانات منشور کو یقینی بنائیں -

متعلقہ عنوان :