مقبوضہ کشمیر: جموں وکشمیر سمیت جنوبی ایشیا کے عوام بھارتی ہٹ دھرمی کی بھاری قیمت اداکررہے ہیں:پیپلز مومنٹ
کنٹرل لائن پر فائرنگ کا سلسلہ ختم اور تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کے لیے سہہ فریقی مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ
اتوار 25 فروری 2018 12:20
(جاری ہے)
پیپلز مومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کی ہٹ دھر می اور غیر حقیقت پسندانہ موقف کی وجہ سے جموں وکشمیر سمیت جنوبی ایشیا کے عوام بھاری قیمت ادا کررہے ہیں۔
انہوں نے کم سن آصفہ کی بے حرمتی اور قتل میں ملوث مجرموں کی پشت پناہی کرنے پرکٹھ پتلی انتظامیہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے فرقہ پرست عناصر نے جموں خطے کا کنٹرول حاصل کرلیاہے۔ انہوںنے کہا کہ جموں میں مسلمان مسلسل خوف ودہشت کے ماحول میں زندگی گرارنے پر مجبورہیں۔ انسانی حقوق کے معروف کارکن اور جموں وکشمیر فورم فار پیس اینڈ ٹیریٹوریل انٹیگرٹی کے صدرآئی ڈی کھجوریہ نے جموں وکشمیر میں جنگ جیسی صورتحال پیدا کرنے پر بھارتی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کشمیر کے حوالے سے بھارت کے اٹوٹ انگ کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔ دھرنے سے شیخ عبدالرحمن، عبدالمجید بچو، ورشاشرما، محمد یوسف لون، رام سنگھ چوہان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.